• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی سے متعلق مفصل حکم نامہ جاری کرینگے، چیف جسٹس

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) کی بحالی سے متعلق ریمارکس دیئے ہیں اس حوالےسے مفصل آرڈر پاس کرینگے۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کے روبرو کے سی آر بحالی سے متعلق سماعت ہوئی۔ ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے موقف اپنایا کہ ایف ڈبلیو او ری ڈیزائن کررہا جس سے لاگت بڑھ جائیگی۔ کمانڈر ایف ڈبلیو او نے بتایا کہ جو رقم 6 ارب روپے مختص ہوئے تھے اسی رقم میں کام مکمل ہوگا۔ کچھ مقامات پر بالائی ٹریک بنانے پڑینگے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے اس حوالےسے مفصل آرڈر پاس کرینگے۔

تازہ ترین