• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوگر اسکینڈل ،ایف آئی اے میں پیش ہوں، نواز شریف کی شہباز کو ہدایت

لاہور(نمائندہ جنگ)شوگر سکینڈل کیس سے متعلق مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف نے شہباز شریف کوایف آئی اے میں پیش ہونے کی ہدایت کردی جبکہ حمزہ شہباز کوشوگر اور منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی نے 24 جون کو طلب کیا ہے،حمزہ شہباز پر25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔

پارٹی قائد کی ہدایت کے بعد شہبازشریف نے ایف آئی اے کی طلبی پرقانونی ٹیم سے مشاورت کی جس پرقانونی ٹیم نے شہباز شریف کو ایف آئی اے میں پیش ہونے کا مشورہ دے دیا،نوازشریف نے قانونی ماہرین سے مشاورت کرکے تمام دستیاب قانونی آپشنزکواستعمال کرنے کی ہدایت دی۔

دوسری طرف یف آئی اے نے شوگر اور منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر میاں حمزہ شہباز شریف کی طلبی کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ لیگی رہنما رمضان شوگر ملز، شریف فیڈر ملز، شریف پولٹری فارمز، مدنی ٹریڈنگ، چیف ایگزیکٹو آفیسر شریف ڈیری فارمز، شریف ملک پراڈکٹس، رمضان انرجی لمیٹڈ کمپنی کے ڈائریکٹر اور العربیہ شوگر ملز کے شئیر ہولڈر ہیں،متعدد بار آپ سے منی لانڈرنگ کے حوالے سے جواب مانگا گیا مگر آپ نے اپنے چھوٹے بھائی سلمان شہباز پر ذمہ داری ڈال دی، ایف آئی اے کے پاس 25ارب روپے کے ناقابل تردید ثبوت ہیں۔

تازہ ترین