• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پراپرٹی اسکینگ سسٹم نا کارہ، فائل 6 ماہ تک نہیں ملی، ہزاروں پھنس گئیں

کراچی(رپورٹ:رفیق بشیر)حکومت سندھ نے پراپرٹی کی رجسٹری کے لئے ای اسٹمپنگ سسٹم اور پراپرٹی کی ای رجسٹری کا سسٹم متعارف کرنے کا فیصلہ کرلیا،پراپرٹی اسکینگ سسٹم ناکارہ، فائل 6ماہ تک نہیں ملی ،ہزاروں پھنس گئیں، ای اسٹمپنگ اور ای پراپرٹی کی رجسٹری سے کرپشن کا خاتمہ ہوگیا اور عوام کو بہترین سہولت ملے گی،اس پراپرٹی کی رجسٹری کے لئے عوام بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،اور پراپرٹی کی رجسٹری کے اسکینگ کاغذات ملنے میں 6 ماہ سے زائدکا عرصہ لگ جاتا ہے،جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے رجسٹرار کراچی رحیم بخش میتلو نے کہا کہ حکومت سندھ پراپرٹی کی رجسٹری کے لئے طریقہ کار کو آسان بنانے کے لئے منصوبہ بندی کررہی ہے ،ان سے سوال کیا کہ سکھر۔شکارپور،لاڑکانہ میں پراپرٹی کی رجسٹری کرانا آسان ہے اور اسکینگ کے بعد فائل بھی 10 سے 15 دن میں مل جاتی ہے کراچی میں 6 ماہ کیوں لگتے ہیں ،ان کا کہنا تھا جن شہروں کی آپ بات کررہے ہوں وہاں اسکینگ سٹم ضرورت کے مطابق ہیں ،جبکہ کراچی میں اسکینگ سٹم ضرورت سے کم ہے ،ان کہنا تھا کہ کراچی میں ہزاروں میں پراپرٹیز کی رجسٹری ہوتی ہے چھوٹے شہروں میں ایسا نہیں ہے،جس کے باعث اسکینگ سٹم کا سرور اکثر خراب یوجاتا ہے ،کراچی میں اسکینگ سٹم کو بہتر کرنے کے لئےآئی ٹی کے نیٹ ورک کو مظبوط کیا جارہا ہے،انہوں نے کہا کہ اسٹمپ پیپر کے بھی بہت مسائل ہیں ،اب ایسا سٹم بنایا جارہا ہے کہ سٹم پر پراپرٹی کی ویلیو ڈالیں ،کمپیوٹر ازخود سسٹم پر بتا دے گا کہ آپ نے کتنی رقم کے اسٹیمپ پیپر خریدنے ہیں ،اور یہ اسٹیمپ پیپر بھی نیشنل بینک سے ملیں گے۔اس سسٹم کو ای اسٹیمپنگ کا نام دیا گیا ہے،ان کاکہنا تھا کہ پراپرٹی رجسٹریشن کا پورا نظام ایک ماہ کمپیوٹرائزایشن کے عمل سے گزر جائے گا،جس کے بعد پراپرٹی کی رجسٹری کرانابہت آسان ہوجائے گا۔

تازہ ترین