• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے اپوزیشن پر نہیں پارلیمنٹ پہ حملہ کیا ہے، مریم اورنگزیب

حکومت نے اپوزیشن پر نہیں پارلیمنٹ پہ حملہ کیا ہے، مریم اورنگزیب 


اسلام آباد ( آن لائن ) مسلم لیگ ( ن ) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پارلیمان میں جو ہوا بہت افسوسناک ہے حکومت نے قائدِ حزبِ اختلاف اور اپوزیشن پر نہیں بلکہ پارلیمنٹ پہ حملہ کیا ہے ۔ بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا عمران صاحب نے اپنے دستخطوں سے آٹا، چینی ، براڈ شیٹ اور رنگ روڈ میں ڈاکہ ڈالنے اور پھر شور مچا کر کمیشن اور انکوائری کا حکم دیا ہے،وزراء شروع ہی سے اجلاس میں گالی دینے، حملہ کرنے اور شہباز شریف کی تقریر روکنے کیلئے آئے تھے ۔ عمران خان صاحب نے کابینہ کے اجلاس میں عوام دشمن بجٹ میں مہنگائی اور ٹیکس ختم کرنے کا حکم نہیں بلکہ شہباز شریف اور اپوزیشن پہ حملے کا حکم دیا، عمران صاحب نے کرائے کے ترجمانوں کا اجلاس بلا کر شہباز شریف اور اپوزیشن کو گالی دینے کا حکم دیا ۔

تازہ ترین