• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ، نویں اور گیارہویں کے امتحانات جولائی اور اگست میں ہونگے

سندھ، نویں اور گیارہویں کے امتحانات جولائی اور اگست میں ہونگے 


کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس سال نویں اور فرسٹ ائیر کے امتحانات جولائی اور اگست میں منعقد کئے جائینگے جبکہ اس سال عملی امتحانات بھی لئے جائیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ امتحانات اختیاری مضامین کے ہی ہونگے جبکہ جو بھی بچہ ان مضامین میں فیل ہوگا اس کو پاسنگ مارکس دئیے جائیں گے۔کلاس پہلی سے آٹھویں تک کے امتحانات لئے جائینگے اور یہ امتحانات اسکولز اپنے طور پر لیں گے۔اس سال صوبہ سندھ میں موسم گرما کی تعطیلات نہیں ہوں گی تاہم اگر درجہ حرارت زیادہ ہوا تو صورتحال کو دیکھ کر کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

تازہ ترین