راولپنڈی (نمائندہ جنگ) میٹرو پولیٹن کارپوریشن راولپنڈی کی انتظامیہ نے شہر میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کی نشاندہی کے لئے ڈرون کیمروں کے ذریعے شہر بھر کا سروے شروع کر دیا جبکہ غیر قانونی پارکنگ فیس کی وصولی ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئےغیر قانونی کمرشل پلازوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے اس مقصد کیلئے مری روڈ سمیت شہر بھر میں 8بڑے پلازوں کی فہرست مرتب کر لی گئی ہے ۔کارپوریشن کے چیف افسر علی عباس بخاری کے مطابق کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر و کمشنر سید گلزار حسین کی ہدایات پر شہر بھر میں ہونے والی غیر قانونی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کے لئے ڈرون کیمروں کے استعمال کا فیصلہ کیا گیا ہے۔