• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین اشتہاری مجرموں سمیت 19 سماج دشمن گرفتار ، اسلحہ ومنشیات برآمد

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) 3 اشتہاری مجرموں سمیت 19 سماج دشمن دھر لیے۔ راولپنڈی پولیس نےقتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری سمیت 3 اشتہاری مجرموں کو گرفتار کرلیا۔ایس ایچ اووارث خان ، آراے بازار اورمورگاہ نےکارروائی کی۔ تھانہ ریس کورس پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث 2 ملزموں کو گرفتار کرکے 5 چوری شدہ موٹر سائیکل ، نقدی و پارٹس برآمد کر لیے۔پولیس نےناجائزاسلحہ برآمدکرکے 7ملزموں، پولیس نے 6ملزموں کوگرفتار کرکے 5لٹر اور 7بوتل شراب اور 960گرام چرس برآمد جبکہ ایک منشیات فروش کوگرفتار کرکے 2کلو 220گرام چرس برآمد کرلی۔
اسلام آباد سے مزید