پشاور(لیڈ ی رپورٹر)صوبے بھر کے مختلف علاقوں سے لاپتہ ہونیوالے افراد لے کے لواحقین کا اپنوں کی رہائی کیلئے پچھلے دس دنوں سے صوبائی اسمبلی چوک کے سامنے دھرنا دئے ہوئے ہیں انکا طالبہ ھے کہ لاپتہ افراد کو رہا کیا جائے یا انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے بصورت دیگر غیر معینہ مدت کیلئے دھرنا جاری رہے گا دھرنا میں مختلف ضم قبائلی اضلاع اور دیگر علاقوں سے لاپتہ افراد کے لوحقین نے شر کت کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینزز اٹھا رکھے تھے جس پر انکے حق میں مطالبات درج تھے اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ بہت سارے افراد کو مختلف علاقوں سے لاپتہ ہیں جبکہ انکے لواحقین در بدر کی ٹھوکرے کھانے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کو عدالتوں میں پیش کیا جائے اور قانون کے تحت کارروائی کی جائے اور اگر وہ بے گناہ ہے تو رہا کیا جائے بصورت دیگر احتجاجی دھرنا جاری رہے گا۔