• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرتضیٰ وہاب والدہ کی یاد میں رنجیدہ

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اپنی والدہ کی 9ویں برسی پر اُن کی یاد میں رنجیدہ ہوگئے۔

مرتضیٰ وہاب نے اپنی والدہ کی 9ویں برسی کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ماضی کے چند حسین لمحات شیئر کیے۔

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویروں میں مرتضیٰ وہاب اور اُن کے بھائیوں کو اُن کی والدہ کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔

ترجمان سندھ حکومت نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’آج میری والدہ کو دُنیا سے رخصت ہوئے 9 سال ہوگئے۔‘

اُنہوں نے ٹوئٹر صارفین سے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ’براہِ کرم! میری والدہ کے لیے سورۃ فاتحہ پڑھیں۔‘

مرتضٰی وہاب نے والدہ سے مخاطب ہوتے ہوئے جذباتی انداز میں لکھا کہ ’میں آپ سے بہت محبت کرتا ہوں اور آپ اُس جہاں سے ہمیں دیکھ کر مُسکراتی رہا کریں۔‘

واضح رہے کہ مرتضیٰ وہاب ٹوئٹر پر کافی متحرک نظر آتے ہیں وہ سیاسی سرگرمیوں کے علاوہ اپنی نجی زندگی کے حوالے سے بھی اکثر ٹوئٹس کرتے رہتے ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید