• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامیڈین اداکار احمد علی بٹ نے نئے ہیئر کٹ اور وزن میں غیر معمولی کمی کر کے نئی تبدیلی کے ساتھ سب کو حیران کردیا۔

انہوں نے نئے ہیئر کٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بولو ماشااللہ، نئی لُک کے ساتھ نیا کٹ تو بنتا ہے۔


 یہ تو سب ہی جانتے ہیں  کہ احمد علی بٹ ملکہ ترنم نور جہاں کے نواسے ہیں اور معروف اداکار بھی ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے اپنی تصویر شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے غیر معمولی وزن کم کر کے سب کو حیران ہونے پر مجبور کر دیا تھا۔

 اب اس تبدیلی نے نیا رُخ لے لیا ہے اور اداکار نے نئے ہیئر کٹ کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے جس میں مداح ان کی تعریفیں کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل خبر آئی تھی کہ کامیڈین اداکار احمد علی بٹ بھارتی پنجابی فلم ’پھٹے دیندے چک پنجابی‘ سے بالی ووڈ میں انٹری دینے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین