• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرا چھوٹا بیٹا بھی میری طرح جذباتی ہے: شعیب اختر

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کا بیٹا بھی اُن کی طرح جذباتی ہے۔

شعیب اختر نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے چھوٹے بیٹے کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ مچھر دانی میں کھیل رہے ہیں۔


ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب اختر کے چھوٹے بیٹے پہلے تو مچھر دانی میں کھیل رہے ہوتے ہیں اور پھر جب وہ والد کو ویڈیو بناتے ہوئے دیکھتے ہیں تو مچھر دانی سے باہر آکر بیڈ پر بیٹھ جاتے ہیں۔

شعیب اختر نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’میرا چھوٹا بیٹا مجدّد بھی میری طرح جذباتی ہے۔‘

سابق کرکٹر کے بیٹے کی ویڈیو کو اُن کے مداح بہت پسند کررہے ہیں اور چند ہی گھنٹوں میں اُن کی پوسٹ پر 70 ہزار سے زائد ویوز آچکے ہیں۔

تازہ ترین