• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی ہی زندگی کا مقصد نہیں ہے ، کنزیٰ ہاشمی

پاکستانی اداکارہ کنزیٰ ہاشمی کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی کا مقصد صرف شادی کرنا نہیں کیونکہ مجھے سنگل رہنا پسند ہے۔

اداکارہ نے ایک شو میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شادی زندگی نہیں ہے، نہ ہی زندگی کا واحد مقصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ شادی زندگی کا محض ایک حصہ ہے، زندگی کے جس بھی وقت آپ کو کسی پارٹنر کی ضرورت محسوس ہو تو شادی کر لینی چاہئے۔


اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ انہیں سنگل رہنا پسند ہے اور شادی کے بعد آپ کو ویسی آزادی نہیں ملتی۔

یاد رہے کہ کنزیٰ ہاشمی کی مختصر فلم ’لیکڈ ویڈیو‘ نے سوشل میڈیا پر خوب تہلکہ مچایا تھا۔

یہ فلم معاشرتی مسئلے کے گرد گھومتی ہے کہ جس میں لڑکیاں عریاں ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہیں اور پھر معاشرے میں انہیں اور ان کے اہل خانہ کو مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

اس مختصر فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح خواتین ان چیزوں سے محتاط رہ سکتی ہیں ۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید