ایک نئی تحقیق کے مطابق وہ بالغ افراد جو صبح کا ناشتہ نہیں کرتے وہ غذائیت پر مبنی کئی اہم اجزا سے محروم رہتے ہیں۔
اس حوالے سے امریکا کی اوہائیو یونیورسٹی میں کی گئی اس تحقیق میں تیس ہزار سے زائد بالغ امریکیوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔
تحقیقی رپورٹ کے سینئر مصنف اور پروفیسر برائے میڈیکل و ماہر غذایات، کالج آف میڈیسن، اوہایو یونیورسٹی نے کہا کہ ہمیں ڈیٹا کے اس تجزیہ سے یہ معلوم ہوا کہ اگر بالغ افراد ناشتہ نہیں کرتے تو ناشتہ میں دودھ ہوتا ہے جس میں کیلشیئم با افراط پایا جاتا ہے تو وہ اس جزو سے محروم رہ جاتے ہیں۔
اس طرح پھلوں میں وٹامن سی اور فائبر ہوتا ہے۔ جبکہ اناج میں وٹامنز اور معدنیات پائی جاتی ہیں، تو بالغ افراد ان تمام اہم غذائی اجزا سے دن بھر محروم رہتے ہیں۔
یہ تحقیقی رپورٹ جرنل پروسیڈنگ آف دی نیوٹریشن سوسائٹی کے تحت آن لائن شائع ہوئی ہے۔