بلوچستان کے علاقے تربت میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں ایک جوان شہید ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے نائیک عقیل عباس شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی تلاش کے لیے ایف سی بلوچستان نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ شرپسند عناصر کی ایسی بزدلانہ کارروائی بلوچستان میں امن و استحکام کو سبوتاژ نہیں کرسکتی۔