• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونس میمن کا نام بہت سنا ہے لیکن جانتا نہیں، وسیم اختر

سابق میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ کراچی میں کچی آبادیوں کی تعداد کا تو کسی کومعلوم ہی نہیں ہے، گلستان جوہر میں گرائی گئی بلڈنگ کی اجازت کس نےدی تھی؟۔

  جیونیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ یونس میمن کا نام بہت سنا ہے لیکن جانتا نہیں۔

وسیم اختر نے کہا کہ سندھ حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ متاثرین کیلئے زمین دی جائے گی۔

اسی پروگرام میں شریک صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا تھا کہ کراچی میں 1985 سے پہلے کچی آبادیاں تھیں اس لیے ہی تو قانون لایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے احکامات دیئے کہ نالوں پر تجاوزات ایف ڈبیلو او گرائے۔

سعید غنی نے کہا کہ منظور قادر بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا افسر تھا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ اگر کسی افسر نے غلط کام کیا ہے تو کارروائی ہونا چاہیے۔

تازہ ترین