• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ایف آئی اے کی چینی سٹہ مافیہ کیخلاف کارروائی، ایک ملزم گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اسٹیٹ بینک سرکل نے چینی سٹہ مافیہ کے خلاف نیوچالی میں کارروائی کرتے ایک ملزم گرفتار کرلیا۔ 

اس حوالے سے ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم پہلے سے گرفتار ملزم روشن لعل کا قریبی ساتھی ہے۔ 

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ چینی سٹہ مافیا کے دوبارہ منظم ہونے کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ملزمان غیرقانونی طریقے سے چینی کی قیمت بڑھانے میں ملوث ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق چینی کے بیلک مارکیٹ اور ذخیرہ اندوزی میں بھی ملزمان ملوث پائے گئے۔

ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزمان بے نامی اکاؤنٹس کے ذریعے اپنے کام کرتے تھے۔ 

ترجمان نے بتایا کہ ملزم روشن لعل کے دفتر سے اہم دستاویزات قبضے میں لے لی گئیں۔

قومی خبریں سے مزید