خیبرپختونخوا میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 5 افراد انتقال کر گئے۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 4 ہزار 252 ہوگئی ہے اور صوبے میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 189 افراد متاثر ہوئے۔
محکمہ صحت نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ36 ہزار 663 ہوگئی ہے۔
صوبے میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے متاثرہ 319 مریض صحت یاب ہوئے۔ یوں خیبر پختونخوا میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد ایک لاکھ 29ہزار 453 ہوگئی ہے۔
پشاور شہر میں کورونا سے 24 گھنٹوں کے دوران ایک شخص جاں بحق ہوا۔ شہر میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد2079 ہوگئی ہے۔ پشاور میں کورونا سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید47 افراد متاثر ہوئے۔