• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’اشتعال انگیز‘ ٹویٹس، سوارا بھاسکر و دیگر کے خلاف شکایت درج

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد میں مسلمان شہری پر ہونے والے تشدد کے واقعے پر ’اشتعال انگیز‘ ٹویٹس کرنے پر بولی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکر اور ٹوئٹر انڈیا کے مینیجنگ ڈائریکٹر کے خلاف شکایت درج کرائی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی میں ایڈووکیٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی شکایت پر پولیس نے ابھی ایف آئی آر درج نہیں کی ہے۔غازی آباد میں ’فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے‘ پر ٹوئٹر، کئی صحافیوں اور کانگریس رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کیے جانے کے ایک دن بعد گزشتہ روز ایک وکیل نے دہلی پولیس سے رجوع کیا۔پولیس کو درج کرائی گئی شکایت میں کہا گیا ہے کہ ’سوارا بھاسکر، صحافی ارفعہ خانم اور آصف نامی شخص نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹس کے ذریعے ’واقعہ سے متاثر ہو کر شہریوں میں نفرت پھیلانے کے لیے پروپیگنڈا شروع کیا۔‘شکایت کے متن کے مطابق بھارت میں ٹوئٹر کے سربراہ منیش مہیشوری نے یہ جانتے ہوئے بھی کہ اس واقعے میں کسی قسم کا فرقہ وارارنہ عنصر شامل نہیں تھا، ان جھوٹ پر مبنی ٹویٹس کو ہٹانے کے لیے کوئی ایکشن نہیں لیا۔اترپردیش پولیس کی جانب سے درج کیے گئے مقدمے میں ٹوئٹر کو واقعے سے متعلق ’گمراہ کن‘ مواد نہ ہٹانے پر قصوروار ٹھہرایا گیا ہے۔سوشل میڈیا کے سب سے بڑے پلیٹ فارم کو ’فساد کے ارادے، دشمنی کے فروغ اور مجرمانہ ساش‘ جیسے الزامات کا سامنا ہے۔یاد رے کہ غازی آباد میں کچھ دن قبل کچھ انتہاپسندوں نے ایک بزرگ مسلمان شخص کو مبینہ طور پر ’جے شری رام‘ کے نعرے لگانے پر مجبور کرتے ہوئے ان پر تشدد کیا اور ان کی داڑھی مونڈھ دی تھی۔

تازہ ترین