• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوچ گلیڈی ایٹرز کا بری کارکردگی،سمجھ بوجھ کی کمی کا اعتراف

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ معین خان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل سکس میں ہم بہت برا کھیلے، اس کا کوئی جواز یا بہانہ نہیں دیں گے۔ ملتان سے شکست کے بعد انہوں نے کہا کہ ہماراکامبی نیشن نہیں بن سکا ۔ٹیم میں گیم کی سمجھ بوجھ کی کمی نظر آئی ۔ہرمیچ میں کوئی نہ کوئی پلیئر باہر ہوتا رہا۔ دو میچز میں آندرے رسل اور فاف ڈپلیسی سے محروم ہونا پڑا۔ دیگر کھلاڑیوں کو ذمہ داری نبھانی چاہیے تھی، ضروری ہے کہ کھلاڑی صورتحال کے مطابق کھیلنا سیکھیں۔ اب ہمارےپاس کچھ باقی نہیں، جن پلیئرزکو موقع نہیں ملا ان کو چانس دیں گے۔ کوشش کریں گے آخری میچ میں جیت کر اچھے نوٹ پر سیزن ختم کریں۔

تازہ ترین