• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹر فضل سبحان سے جعلسازی، ساڑھے17 لاکھ روپے گنوا دیے

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ڈپارٹمنٹل ٹیمیں بند ہونے سے درجنوں کرکٹرز بے روزگار ہوگئے ہیں ایسے میں باہر جانے کا جھانسہ دے کر فرسٹ کلاس کرکٹر فضل سبحان سے ساڑھے 17 لاکھ روپےلوٹ لیے گئے۔ رقم سے محروم ہوکر وہ زمین پر آگئے ہیں۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے فضل سبحان کا کہنا ہےکہ ڈپارٹمنٹ کرکٹ بند ہوئی توانہوں نے مجبوراً سوزکی چلانا شروع کر دی تھی، اس دوران لاہورکے خالد ہارون نے آئرلینڈ کرکٹ سے دو سال کا کنٹریکٹ دلانےکا خواب دکھایا، جس کے لیے انہوں نے زمین اور گھر کے زیوربیچ کر قرض لیا اور بینکس سے رقم ایجنٹ کو ادا کی۔ اس کے تمام ثبوت موجود ہیں۔ نوسرباز نے آئرلینڈ کا ویزہ لگوایا، وہ بھی جعلی نکلا ۔ انہوں نے سکیورٹی اداروں سے مدد کی اپیل کی ہے۔ فضل سبحان اے ٹیم اور انڈر 19 میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

تازہ ترین