• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھیلوں کی رونقیں بحال، ایتھنز کے نواحی گاؤں الیونا میں والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد

ایتھنز (مرزارفاقت حسین) یونان میں کورونا پابندیوں سے مقامی لوگ متاثر ہوئے ہیں، وہیں یونان میں موجود پاکستانی کمیونٹی بھی متاثر ہوئی ہے۔ یونان میں موجود پاکستانی کمیونٹی کرکٹ اور والی بال اور کبڈی جیسے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کرتی رہتی ہے، جس میں پاکستان سے آئے ہوئے کھلاڑی بھرپور طریقے سے حصہ لیتے ہیں اور اپنے شوق کو پورا کرتے ہیں ۔چونکہ گزشتہ ایک سال سے کورونا کی وجہ سے تقریباً ہر چیز بند تھی اور حکومت یونان نے ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی عائد کر رکھی تھی ۔جس کی وجہ سے پاکستانی کمیونٹی دوسری کمیونٹیز کی طرح گھروں تک محدود ہوکر رہ گئی تھی، اب چونکہ حکومت نے کورونا کی پابندیاں اور اجتماعات پر پابندی ختم کر دی ہے۔ اسی لئے ایتھنز کے نواحی گائوں الیونا میں ایک والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ۔اس ٹورنامنٹ میں پورے یونان سے دس ٹاپ والی بال ٹیموں نے حصہ لیا۔ دو دن سخت مقابلوں کے بعد گجر والی بال کلب انیو فیتا نے یہ ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا، گجر کلب اینوفیتا کے چوہدری آصف نے نمائندہ جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ٹورنامنٹ جیتنے سے زیادہ خوشی انکو دوبارہ میدان آباد ہونے کی ہے ،وہ دوبارہ میدان میں آئے ہیں اور اتنے عرصہ بعد میدان میں آنے کے باوجود ایک اچھا مقابلہ ہوا اور تمام ٹیموں نے جان ماری ۔ چوہدری آصف نے مزید کہا کہ بارہ گھنٹے کام کر کے آنے بعد گیم کرنا اور اپنے آپکو فٹ رکھنا ایک مشکل کام ہے، لیکن ہمارے پلیئرز اس کھیل سے بہت لگاؤ رکھتے ہیں اور محنت کرتے ہیں، اسی لئے جیت انکے مقدر میں آئی ،انہوں اپنے تمام سپورٹرزکا شکریہ ادا کیا جنہوں گراؤنڈ میں آکر انکی حوصلہ افزائی کی ۔
تازہ ترین