• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابات میں مسلم کانفرنس بھرپور اکثریت حاصل کرے گی، اسحاق صابر

برمنگھم(ابرار مغل) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر راجہ اسحاق صابر نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے آمدہ انتخابات میں مسلم کانفرنس بھرپور اکثریت حاصل کرے گی۔مسلم کانفرنس پارلیمانی بورڈ نے میرٹ پر ٹکٹ تقسیم کرکے امیدواروں کے لیے کامیابی کی راہیں ہموار کردی ہیں۔ اپنے ایک بیان میں راجہ اسحاق صابر نے حلقہ ایل اے پندرہ وسطی باغ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار راجہ یاسین کو نیک خواہشات کا پیغام پہنچانے ہوئے کہا ہے کہ راجہ یاسین نے مسلم کانفرنس کے منشور اوروژن پر عمل کرتے ہوئے علاقہ میں عمدہ سیاست کی مثال قائم کی ہے۔جماعتی وابستگی پر کسی قسم کی سودا بازی نہیں کی اور ہر محاذ پر مسلم کانفرنس کے ترجمانی کرتے ہوئے مجاہد اوّل مرحوم سردار عبد القیوم خان کے ادھورے مشن کی تکمیل کے لیے عمل جدوجہد کی ۔انہوں نے کہا کہ راجہ یاسین سمیت پورے آزاد کشمیر کے مسلم کانفرنسی امیدوار اپنی قابلیت اور جماعتی پالیسی کی وجہ سے کامیابی سی ہمکنار ہوں گے۔ راجہ اسحاق صابر نے کہا کہ مسلم کانفرنس واحد ریاستی جماعت ہے جس نے تحریک آزادی کشمیر کے علم کو بلند رکھا ہوا ہے قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی ولولہ انگیز قیادت میں مسلم کانفرنس ان انتخابات میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کرکے ثابت کرے گی کہ عوام ریاستی جماعت مسلم کانفرنس کے ساتھ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم کانفرنس تحریک آزادی کشمیر کی داعی ہونے کے ساتھ ساتھ علاقائی تعمیر وترقی اور عوامی خدمت کے جذبے سے بھی سرشار ہے۔
تازہ ترین