• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نصف ورکرز میں آجروں کی نظر میں اپنی کم قدری کا احساس نمایاں

لندن ( پی اے ) ایک ریسرچ میں انکشاف ہوا ہے کہ بہت سے ورکرز میں یہ احساس پایا جاتا ہے کہ ان کے آجروں کی نظر میں ان کی قدر کم ہے اور کورونا وائرس کوویڈ 19 پینڈامک کے بعد ان پر اعتماد کا فقدان ہے۔ 2000 سے زائد ملازمین سے کئے جانے والے میں سروے میں 56 فی صد کے لگ بھگ جواب دہندگان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کوویڈ 19 پینڈامک کے بحران کی وجہ سے ان کی خوش حالی اور خیریت کیلئے معمولی یا کوئی کمیونی کیشن نہیں کی گئی۔ کنسلٹنٹ لین کلارک اینڈ پیکاک (ایل سی پی) نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران سٹاف کے ساتھ کمزور انگیجمنٹ کی وجہ سے معیشت کی بحالی کے بعد بڑے پیمانے پر جاب منتقلی ہو سکتی ہے۔ سروے رپورٹ میں بتایا گیا کہ یوٹیلٹی سیکٹر میں سب سے زیادہ تناسب سے ورکرز میں یہ احساس پایا جاتا ہے کہ ان کی قدر کم ہے۔ اس کے بعد ہول سیل اینڈ ریٹیل سیکٹر کے ورکرز میں اپنی ناقدری کا احساس نمایاں ہے۔ کورونا وائرس کوویڈ 19 پینڈامک کے بھیلائو کے بعد بہت سے ورکرز کو اس کے جسمانی ‘ ذہنی اور مالی حوشحالی پر نمایاں اثرات کے تجریبات سے گزرنا پڑا ہے اور اب وہ بڑے پیمانے پر ورک لائف بیلنس کی قدر کا سامنا کر رہے ہیں۔ ۔ ایل سی پی میں فنانشل خوشحالی کی سینیئر کنسلٹنٹ ویڈی ایلن نے کہا کہ اگرچہ بہت سے ملازمین کورونا پینڈامک کی غیر یقینی صورت حال کے دوران اپنے موجودہ رولز کی سیکورٹی کی قدر کریں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ایک بار حالات معمول آنے لگیں گے تو بہت سے ملازمین گزشتہ 12 ماہ کے تجربات اور مستقبل کے امکانات کا از سرنو جائزہ لے سکتے ہیں ۔ کورونا پینڈامک کے نتیجے میں بہت سے ہائوس ہولڈز کے پروفیشنل فنانشل اور ذہنی تندرستی کے اہداف کی تبدیل ہو گئے ۔کم قدر والے اور کم تر سپورٹ والے ملازمین اپنی نئی لائف سٹائل خواہشات کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کیلئے جابس سے منتقل ہو سکتے ہیں ۔ تمام سطح کے سٹاف میں کم تعریف اور ناقدری کا احساس پایا جاتا ہے اور نسبتاً کم تنخواہ لینے والے افراد میں پرتوجہ مرکوز نہیں کی گئی ہے۔ اس سروے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ تنخواہ ملازمین کی اطمینان کا واحد عنصر نہیں ہے اور یہ کہ آجروں کو اپنے سٹاف کی مدد کرنے کے طریقوں کے بارے میں بہت زیادہ جامع انداز میں سوچنا چاہئے۔ ورکرز کو گزشتہ سال کے دوران شدید ذہنی دباؤ ارور مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ آجروں کو یہ یقینی بنانے کیلئے ایک اہم کردار ادا کرنا ہے کہ وہ اپنے سٹاف کے خدشات کو دور کرنے‘ ان کی فلاح و بہبود خوشحالی کیلئے ترجیحات کا تعین کرنے کیلئے عملی اقدامات کریں ۔
تازہ ترین