• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشترکہ مفادات کونسل، نیشنل الیکٹرک سٹی پالیسی مسودہ پر مزید غور کیلئے کمیٹی قائم

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) مشترکہ مفادات کونسل نے مجوزہ نیشنل الیکٹرسٹی پالیسی 2021ءکے مسودے پر مزید غور کے لئے کمیٹی قائم کر دی ہے۔ یہ فیصلہ مشترکہ مفادات کونسل کے46 ویں اجلاس میں کیا گیا جو جمعرات کو وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت میں ہوا ،چاروں وزرائے اعلیٰ، وزیر خزانہ کی شرکت۔اجلاس میں نیشنل الیکٹرسٹی پالیسی 2021 کے مسودے پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں مجوزہ پالیسی پر مزید غور کے لئے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا جو پیر کو ہونے والے سی سی آئی کے آئندہ اجلاس میں حتمی مسودہ پیش کرے گی۔کمیٹی میں وزیر خزانہ ، وزیر توانائی ،وزیر قانون ، معاون خصوصی برائے بجلی اور صوبائی وزرائے اعلیٰ شامل ہیں۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوامحمود خان اور وزیر اعلیٰ سند ھ مراد علی شاہ ‘ صو بائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا ‘ وزیر خزانہ شوکت ترین ‘ وزیر بین الصو بائی رابطہ فہمیدہ مرزا ‘ وزیر توانائی حماد اظہر ،معاون خصوصی تابش گوہر نے شرکت کی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کمال خان نے وڈیو لنک پر شرکت کی ۔

تازہ ترین