لاہور(نمائندہ جنگ )پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اورن لیگ کے قائد میاں نوازشریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہواہے دونوں رہنمائوں نے ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا اور بجٹ پر مشاورت کی ۔دونوں رہنماؤں نے بجٹ میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر اتفاق کیا ،مولانا فضل الرحمٰن اور نوازشریف نے سوات، کراچی جلسوں پر بھی اپنی آراء کا تبادلہ کیا۔