• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفتی عزیز امتحانی پابندی ہٹانے کیلئے بلیک میل کر کے زیادتی کرتا رہا، مقدمہ درج

مفتی عزیز امتحانی پابندی ہٹانے کیلئے بلیک میل کر کے زیادتی کرتا رہا


لاہور(نمائندہ جنگ) شمالی چھاؤنی کے علاقہ میں مدرسہ کے استاد مفتی عزیز الرحمن کی طالبعلم سے زیادتی کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے سوات کے رہائشی صابر شاہ کی درخواست پر مفتی عزیز الرحمن ، ان کے تین بیٹوں، ان کے ایک ساتھی اور دو نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،جس میں377 اور506کی دفعات درج کی گئی ہیں۔ایف آئی اے کے متن میں مفتی عزیز الرحمن نے امتحان میں اپنی جگہ کسی اور طالبعلم کو بٹھانے پر مجھے تین سال تک وفاق المدارس کے امتحانات میں بیٹھنے پر ممنوعہ قرار دیدیا لیکن میری جانب سے منت سماجت پر بد فعلی پر آمادہ کیا اور میں مجبوری میں ان کی چال اور زیادتی کا نشانہ بنتا گیا اور انہوں نے کئی مرتبہ جنسی استحصال کا نشانہ بنایا ۔ اس کے باوجود میرے لئے کچھ نہ کرنے پر میں نے انتظامیہ سے رجوع کیا لیکن میر ی بات کو تسلیم نہ کیا گیا جس کے بعد میں نے مجبور ہو کر خود اپنی ویڈیو بھی بنائی اور اس کے ثبوت وفاق المدارس عربیہ کے ناظم اعلیٰ مولانا حنیف جالندھری کو بھی پیش کئے ۔اس بارے میںمعلوم ہونے پر مفتی عزیز الرحمن نے مجھے قتل کرنے کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں اور چند روز قبل جب کسی نے یہ ویڈیو وائرل کر دی تو میں نے خود کو نقصان پہنچنانے کے لئے ایک ویڈیو ریکارڈ کی ۔

تازہ ترین