• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام ادارے بزنس کمیونٹی کیلئے سہولت فراہم کریں‘ صادق سنجرانی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ ملک میں ہاؤسنگ یونٹس کی قلت کو نجی شعبے کی شراکت داری کے ساتھ ختم کیا جاسکتا ہے۔ نجی و سرکاری شعبہ مل کر ہاؤسنگ کے شعبے میں مختصر اور طو یل المدتی شراکت داری کرسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین سینیٹ نے ایک رہائشی منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ہاؤسنگ اور تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے وسیع گنجائش موجود ہے۔ حکومت نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کیلئے مراعات پر کام کر رہی ہے۔ کورونا وباء کے باوجود ہاؤسنگ و تعمیراتی شعبے میں وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری کا رجحان حوصلہ افزاء ہے۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ ہاؤسنگ و تعمیراتی شعبے کی بدولت کئی دوسری صنعتوں کو بھی سہارا ملتا ہے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

تازہ ترین