• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ایس پی کے جعلی دستخط ،تبادلے کی کوشش کرنیوالاکانسٹیبل پکڑاگیا

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) ایس ایس پی آپریشنزکے جعلی دستخط کرکے اپناتبادلہ خدمت مرکزمیں کرانے کی کوشش کرنے والا کانسٹیبل پکڑاگیا،سی پی اونے چارج شیٹ جاری کر کے ایس پی ہیڈکوارٹرکوانکوائری افسرمقرر کر دیا۔ سی پی او نے 11اپریل کو بدعنوانی اوردیگر شکایات پراوایس آئی برانچ کے تمام عملے کوتبدیل کردیاتھاتبدیل ہونے والوں میں کمپیوٹرآپریٹر کانسٹیبل شاہ رخ اقبال کوتھانہ کہوٹہ ٹرانسفرکیاگیاتھا ،ذرائع کے مطابق چندروزبعداس نے مبینہ طورپرچھٹی کی درخواست لکھ کرایس ایس پی آپریشنزراولپنڈی کے جعلی دستخط سے اپنی 35روزکی رخصت کلاں منظورکرائی اور بعدازاں پولیس لائن میں اپنی آمد کرالی ،جب کہ ذرائع کے مطابق تین روزپہلے اس نےپولیس ویلفیئر سینٹرمیں اپنے تبادلے کے لئے درخواست دے دی اورجمعرات کوایس ایس پی آپریشنزکے دستخط کرکے اپناتبادلہ پولیس خدمت مرکزکرانے کی کوشش کی ،اوایس آئی برانچ کاعملہ اس کی تقرری کاپروانہ تیارکرکے ایس ایس پی آپریشنزکے پاس لے کرگیاتوانہوں نے اس پرتعجب کااظہارکیاکہ انہوں نے توایساکوئی آرڈرجاری نہیں کیا جس پر انہیں بتایاگیاکہ مذکورہ کانسٹیبل کیدرخواست پرآپ نے الاؤڈکرکےدستخط کیے ہیں جب انہوں نے درخواست منگواکرچیک کیا توواقعی اس پراثباتی دستخط تھے جس پرانہوں نے کہاکہ کانسٹیبل کوپیش کیاجائے جوموقع سے غائب ہوگیا جسے بعدازاں بلایاگیاکہ آرڈرہوگئے ہیں وصول کرلوجب وہ آیاتواسے ایس ایس پی آپریشنزکے سامنے پیش کیاگیاجن کے استفسارپراس نے اقرارکیاکہ اس نے ان کے جعلی دستخط کئے ہیں اوراس سے غلطی ہوگئی ہے ،اس معاملے کی اطلاع بعدازاں سی پی اوراولپنڈی کوکی گئی جن کے حکم پرکانسٹیبل کوچارج شیٹ جاری کرکےایس پی ہیڈکوارٹرراولپنڈی کوانکوائری سونپ دی گئی۔ اس حوالے سے جب اوایس آئی انسپکٹرملک نعیم سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی توانہوں نے فون اٹینڈنہیں کیاجب کہ ایس ایس پی آپریشنزکے دفتری عملہ نے اس معاملے کی تصدیق کی ۔
تازہ ترین