• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکسائز آفس میں دو انسپکٹروں کے مابین ہاتھا پائی، دونوں کو نوٹس جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس میں دو انسپکٹروں کے مابین ہاتھا پائی، دونوں کو نوٹس جاری کر دی گیا۔ تفصیل کے مطابق انسپکٹر اعجاز بھٹی نے انسپکٹر میاں شوکت کے دفتر میں جا کر سرکل کے حوالے سے بعض معاملات پر گفتگو کی تاہم اس دوران فریقین کے مابین تلخ کلامی ہاتھا پائی تک جا پہنچی جس کا فوری ایکشن لیتے ہوئے ای ٹی او ایڈمن خالد حسین قصوری نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ 24 گھنٹوں میں جواب طلب کرلیا ہے۔
ملتان سے مزید