• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صفائی کیلئے ڈبلیو ایس ایس پی اور عوام میں روابط بہتر بنانا ناگزیرہیں،آصف خان

پشاور(جنگ نیوز) ممبر صوبا ئی اسمبلی و فوکل پرسن برائے وزیراعلی خیبر پختونخوا آصف خان کا کہناہے کہ پشاور میں صفائی کی صورتحال بہتربنانے کیلئے ڈبلیو ایس ایس پی اور عوام کے درمیان روابط بہتر بنانا ناگزیرہیں۔ ڈبلیو ایس ایس پی کے ساتھ بہترین عوامی تعاون کی بدولت پشاور کو صاف ستھرا بنا ئیں گے اور پشاور کو صفائی کے حوال ے سے بہترین شہروں کے صف میں کھڑا کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں صفائی کی صورتحال بہتربنانے کے حوالے سے ڈبلیو ایس ایس پی حکام اور مختلف علاقوں کے عوامی نمائندوں پر مشتمل رابطہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور کے دفتر میں منعقدہ اجلاس میں ڈبلیو ایس ایس پی کے چیف ایگزیکٹو حسن ناصر‘جنرل منیجر ریاض احمد خان‘ طارق عزیز زونل منیجر‘حلقہ پی کے 76 کے تمام میونسپل انسپکٹرز‘ سابق ڈسٹرکٹ ممبران گل زادہ‘حضرت گل‘ سابق ٹاؤن ممبران محمداقبال‘ملک اسلم‘ سابقہ نیبر ہوڈ ناظمین‘ نائب ناظمین‘ کونسلرز اور علاقہ معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں ڈبلیو ایس ایس پی حکام کو عوامی نمائندوں نے اپنے اپنے علاقوں میں صفائی‘ پانی کی فراہمی میں رکاوٹ‘ زنگ آلود پائپ‘ ٹیوب ویلوں کی مرمت اور عملہ صفائی کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ صفائی کی صورتحال بہتربنانے کیلئے زونل منیجرز‘ میونسپل انسپکٹرز اور عملہ صفائی کے مابین روابط کو مزید موثر بنایاجائیگا اور اس سلسلے میں باقاعدہ ایک ان افراد پر مشتمل ایک واٹس گروپ بنایاجائیگا تاکہ صفائی کی صورتحال بہتر بنائی جاسکیں۔
تازہ ترین