• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجینئرنگ یونیورسٹی کے سکالرانجینئرمحمد اسلم نے پی ایچ ڈی کرلی

پشاور (خصوصی نامہ نگار) انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور کے سکالرانجینئر محمد اسلم نے شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ سے پی ایچ ڈی کی تحقیق مکمل کرتے ہوئے امتحانی کمیٹی کے سامنے مقالے کا کامیاب دفاع کیا۔ پروفیسر ڈاکٹرمحمد نعیم ارباب، سابق ڈین الیکٹریکل انجینئرنگ یو ای ٹی پشاورنےان سپروائزر تھے ۔ انجینئر محمد اسلم یو ایس پاکستان سنٹر فار ایڈوانس سٹڈیز ان انرجی ، یو ای ٹی پشاور میں بطور لیکچرر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔دفاعی تقریب میں ڈین فیکلٹی آف الیکٹریکل اینڈ کمپوٹر انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر امجد اللہ اور چیئرمین شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر سید وقار شاہ کے علاوہ فیکلٹی ممبران اور طلبہ بھی موجود تھے۔
پشاور سے مزید