• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منال خان نے فہد مصطفیٰ کا شکریہ کیوں ادا کیا ؟

پاکستان کی خوبرو اداکارہ منال خان نے معروف اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ کی جانب سے گرمیوں کی سوغات آم بھیجنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔

منال خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے، منال خان کی جانب سے شیئر کی گئی اسٹوری میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اُن کے سامنے آم کے ڈبے رکھے ہوئے ہیں۔

منال خان نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے فہد مصطفیٰ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

منا ل خان کی اسٹوری سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ آم کے ڈبےاُنہیں فہد مصطفیٰ کی جانب سے بھجوائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ فہد مصطفیٰ کی پروڈکشن میں بننے والے دو سپر ہٹ ڈراموں میں منال خان مرکزی کردار ادا کر چکی ہیں۔

تازہ ترین