• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت آئی ٹی نے موبائل کالز کے ٹیکس پر اعتراض اٹھایا تھا، امین الحق

وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام امین الحق کا کہنا ہے کہ بجٹ میں آئی ٹی کو انڈسٹری کا درجہ دیا گیا ہے، موبائل کالز پر ٹیکس لگنے پر وزارت آئی ٹی نے اعتراض اٹھایا تھا۔

ایف پی سی سی آئی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام امین الحق نے کہا کہ رواں مالی سال 20 ارب روپے کنیکٹیوٹی پر خرچ کیے، اب 18 کروڑ 20 لاکھ افراد کے پاس موبائل فون ہیں۔

امین الحق نے کہا کہ رواں مالی سال آئی ٹی ایکسپورٹ 2 ارب ڈالر ہوگی، ملک میں موبائل فون بننا شروع ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کراچی ایئرپورٹ کے ساتھ 7 ایکڑ زمین پر آئی ٹی پارک بنے گا۔

تازہ ترین