• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داسو ڈیم سے ملک کو سستی بجلی ملے گی، وزیراعظم


وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ داسو ڈیم سے ملک کو سستی بجلی ملے گی، ہمیں بہت پہلے یہ کام کرنا چاہئے تھا۔

عمران خان نے دورہ داسو ڈیم پر تقریب سے خطاب میں کہا کہ داسو ڈیم کی تعمیر میں پاکستانی اور غیرملکی ورکرز کو خوش آمدید کہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ٹنل میں کام کرنا بہت مشکل ہے، یہاں کام کرنے والے تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ مہنگی بجلی ہرطرف منہگائی لے کر آتی ہے، سستی بجلی سے سب سے زیادہ فائدہ انڈسٹری کو ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ 50 سال پہلے بجلی سستی تھی، انڈسٹری تیزی سے اوپر جارہی تھی۔

واضح رہے کہ صوبہ خیبر پختون خوا کے پسماندہ ترین ضلع اپر کوہستان میں داسو ڈیم کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔

مقامی لوگوں کو روزگار کی فراہمی اور زمینوں کی قیمت ملنے کے بعد عوام کو ادھورے خوابوں کی تعبیر نظر آنے لگی ہے۔

اپر کوہستان میں شاہراہِ قراقرم کے کنارے بننے والے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر کا کام اپریل 2026ء میں مکمل ہونے کی توقع ہے، ڈیم کی تعمیر سے 4 ہزار 320 میگا واٹ سستی پن بجلی پیدا ہو گی۔

تازہ ترین