• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی:عدالتی احکامات کی روشنی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری

سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کراچی کے مختلف مقامات پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے، محکمہ انسداد تجاوزات سیل کو رینجرز اور پولیس اہلکاروں کی مدد بھی دی جارہی ہے۔

ہیوی مشینری سے کراچی الہ دین شاپنگ مال اور پویلین اینڈ کلب کو مسمارکرنے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز شاپنگ مال کا کوریڈور مسمار کیا گیا تھا جبکہ شاپنگ مال میں قائم مزید دکانوں کو آج گرایا جارہا ہے۔

پویلین اینڈ کلب کا گیٹ، سیکیورٹی چوکی اور دیواریں مسمارکردی گئی ہیں ، تعمیرات کو مکمل مسمارکرنے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔

کے ڈی اے آفیسرز کلب کشمیر روڈ پر بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے، محکمہ انسداد تجاوزات سیل کے مطابق کلب میں غیرقانونی قائم شادی ہالز مسمار کئے جارہے ہیں، ایف بی ایریا بلاک 15 میں پلاٹ نمبر ایس ٹی 14 پر بھی تجاوزات کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

اس کے علاوہ گجر نالہ اور اورنگی نالہ کی بحالی کا آپریشن بھی کیا جارہا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ گجر نالہ پر چونا ڈپو، لیاقت آباد اور حاجی مرید گوٹھ کے قریب کاروائیاں جاری ہیں۔

تازہ ترین