• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان کو فلم’ ہم دل دے چکے صنم‘ کی یاد آگئی

بھارتی ہیرو سلمان خان نے سوشل میڈیا پر آج سے ٹھیک 22 سال قبل بھارتی ادکارہ ایشوریا رائے کے ساتھ ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ کی یاد تازہ کر دی ہے۔

سلمان خان کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے، سلمان خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں وہ کافی جوان نظر آ رہے ہیں اور اُن کے ساتھ معروف بھارتی ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔


سلمان خان نے 22 سال پرانی فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ کے سیٹ پر لی گئی یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’22 سال ہو گئے ہم دل دے چکے صنم کو۔۔۔۔۔‘

سلمان خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اس فلم کے نام کا ہیش ٹیگ بھی دیا اور ساتھ میں ڈائریکٹر سمیت پروڈکشن ہاؤس کو ٹیگ بھی کیا ہے مگر اس پوسٹ میں سلمان خان کی جانب سے ایشوریا رائے کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایشوریا رائے اور سلمان خان ایک دوسرے کے گہرے دوست تھے، کچھ نامعلوم ناچاقیوں کے سبب دونوں میں علیحدگی ہو گئی تھی جسے بھارتی معروف اداکار شاہ رُخ خان کی جانب سے بھی دور کرنے کی بے حد کو ششیں کی گئی تھیں۔

بعدازاں ایشوریا رائے نے بھارتی اداکار ابھیشک بچن سے شادی کرلی تھی اور ان دونوں کی ایک بیٹی ارادھیا بھی ہے جبکہ سلمان خان تا حال شادی نہیں کی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید