• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات اسمگلنگ کیس، عمر قید کی سزا پانیوالے مرد اور خاتون کی سزا معطل

لاہور ہائی کورٹ نے منشیات کی اسمگلنگ کے کیس میں عمر قید کی سزا پانے والے مرد اور خاتون کی سزا معطل کر دی۔

عدالتِ عالیہ کی جانب سے ملزمان کو ضمانت کے لیے 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔

لاہور ہائی کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ سپریم کورٹ نے ثبوتوں کی جانچ کے لیے اپیل کو منظور کیا، سپریم کورٹ کے فیصلے تک ملزمان کی سزا معطل کی گئی ہے۔

دونوں ملزمان کو سیشن عدالت ساہیوال نے 2011ء میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

تازہ ترین