• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھ پر بکتر بند چڑھانےکی کوشش کی گئی، نصر اللّٰہ زیرے

رکن بلوچستان اسمبلی نصر اللّٰہ زیرے کا کہنا ہے کہ مجھ پر بکتر بند چڑھانےکی کوشش کی گئی، اسمبلی کا پورا سبرہ زار پولیس سے بھرا ہوا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نصر اللّٰہ زیرے نے کہا کہ بجٹ اجلاس سے پہلے پری بجٹ اجلاس ہونا تھا۔

نصر اللّٰہ زیرے نے مزید کہا کہ 4 دن کے احتجاج کے دوران کسی حکومتی رکن نے رابطہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ  بجٹ اجلاس سے قبل کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کے باہر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کے احتجاج کے باعث پولیس نے آنسوگیس کی شیلنگ شروع کی۔ پولیس کی بکتر بند گاڑی نے ٹکر مارکر اسمبلی کا گیٹ توڑ دیا۔

پولیس اور انتظامیہ سے اپوزیشن جماعتوں کے کارکنوں کی ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

پولیس اور انتظامیہ نے ایم پی اے ہاسٹل والے گیٹ کو زبردستی کھلوانے کی کوشش کی۔

گیٹ توڑنے کے دوران زد میں آکر اراکین اسمبلی بابورحیم اور عبدالواحد صدیقی زخمی ہوگئے۔

پولیس اور اراکین اسمبلی کے درمیان اسمبلی احاطے میں ہاتھا پائی ہوئی ، ہاتھا پائی کےدوران رکن اسمبلی احمد نواز بلوچ گرگئے۔

تازہ ترین