• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی نے سابقہ حکومتوں سے زیادہ قرضہ لیا، سراج الحق


امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے سابقہ حکومتوں سے زیادہ قرضہ لیا۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق نے کہاکہ حکمرانوں کو کوئی احساس نہیں ہے، موجودہ حکومت نے مسلم لیگ ن اور پی پی سے زیادہ قرضے لیے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ وہ کشمیر کے سفیر بنیں گے، لیکن اس حکومت نے کشمیر کاز سے غداری کی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہاکہ ان لوگوں نے وعدہ کیا تھا کہ لوگوں کو گھر دیں گے، ملک میں اس حکومت کی رٹ نہیں ہے۔

اُن کاکہنا تھاکہ جماعت اسلامی ایک حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی، حکومت آئندہ الیکشن کے لیے ابھی سے دھاندلی کی کوشش کر رہی ہے۔

تازہ ترین