بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج، ہنگامہ آ رائی اور توڑ پھوڑ کے دوران صوبائی حکومت نے نئے مالی سال 2021-22 کا بجٹ ایوان میں پیش کردیا۔
نئے مالی سال کے بجٹ کا حجم 584 ارب روپے ہے بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان ایوان سے غیرحاضر رہے۔
صوبائی وزیر خزانہ ظہور احمد بلیدی نے آئندہ مالی سال کے لئے 584 ارب روپے حجم کا ٹیکس فری بجٹ پیش کیا۔
صوبائی وزیر خزانہ کی مکمل بجٹ تقریر ذیل میں پیش کی جارہی ہے۔