پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 میں شاہین شاہ آفریدی اور بابر اعظم ٹاپ پوزیشنز پر براجمان ہیں۔
لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی نے ملتان سلطانز کے خلاف آج کے میچ میں 3 وکٹیں لے کر وہاب ریاض اور شاہنواز دھانی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
شاہین شاہ آفریدی 16 وکٹوں کے ساتھ پی ایس ایل 6 میں اب تک سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے ہیں۔
ملتان سلطانز کے شاہنواز دھانی 15 وکٹوں کے دوسرے اور پشاور زلمی کے وہاب ریاض14 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
دوسری طرف اگر بیٹنگ کی بات کی جائے تو کراچی کنگز کے بابراعظم اب ایونٹ کے ٹاپ اسکورر ہیں، انہوں نے 9 اننگز میں 478 رنز اسکور کیے ہیں۔
ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان 444 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ ان ہی ٹیم کے صہیب مقصود 292رنز کے ساتھ ایونٹ کے تیسرے ٹاپ اسکورر ہیں۔