• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیشن ڈیزائنر ہمایوں عالمگیر نے کرکٹ کس سے سیکھی؟

معروف فیشن ڈیزائنر ہمایوں عالمگیر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے کرکٹ سکندر بخت سے سیکھی ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ’جشن کرکٹ‘ میں فیشن ڈیزائنر ہمایوں عالمگیر نے میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کی۔

ایک سوال کے جواب میں معروف فیشن ڈیزائنر نے ساتھ بیٹھے ماضی کے معروف بولر سکندر بخت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کرکٹ ان سے سیکھی ہے۔

انہوں نے کہاکہ میں پاکستان سپر لیگ کو فالو کرتا ہوں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سپورٹ کررہا تھا، مگر اب مختلف ٹیموں میں کھیل رہے دوستوں کو سپورٹ کررہا ہوں۔

ہمایوں عالمگیر نے مزید کہا کہ آج کے میچ میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں اچھا کھیل رہی ہے۔

اُن کا کہنا تھاکہ ان کی پسندیدہ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اگر نئے تجربات کرتی تو وہ ٹورنامنٹ سے باہر نہیں ہوتی۔

تازہ ترین