• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک اور فتح پر نظر،پلے آف میں جانے کی کوشش کرینگے، عماد وسیم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا ہے کہ اگلے میچ میں کامیابی کے ساتھ پلے آف میں رسائی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔پی ایس ایل نئے کھلاڑیوں کے لئے سیکھنے اور صلاحیتوں کو منوانے کا بہترین موقع ہے،لاہور قلندر کے خلاف نور احمد نے عمدہ بولنگ کی، ہمارے بولرز نے پلان کے مطابق بولنگ کی، اگلے میچ میں بھی ایسی ہی کارکردگی دہرائیں گے۔ دوسری جانب لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے کہا کہ کہ کراچی کنگز کے خلاف مجموعی پر فار منس اچھی رہی، مڈل میں تھوڑی مشکل ہوئی ۔ابھی ایک میچ باقی ہے اس میں اچھا پرفارمکرنے کی کوشش کریں گے ۔ اور فتح سمیٹ کر آگے بڑھنے کی جدوجہد کریں گے۔