• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو ایس ٹینس: تماشائیوں کو کورٹس میں آنے کی اجازت

نیویارک (نیوز ایجنسیز) یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں تماشائیوں کوکورٹس میں آنے کی اجازت دے دی گئی ۔ یو ایس ٹینس ایسوسی ایشن کےمطابق سال کے آخری گرینڈ سلم ایونٹ میں 100 فیصد شائقین اسٹیڈیمز میں میچز دیکھ سکیں گے ۔ یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 30 اگست سے 12 ستمبر تک نیو یارک کے فلشینگ میڈو میں کھیلا جائے گا۔