• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس سے مبینہ مقابلوں میں زخمی سمیت 5 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پولیس نے 2مختلف مبینہ مقابلوں میں 5ملزمان کو گرفتار کرلیا، 3زخمی بھی شامل ، ملزمان سے اسلحہ،لوٹی ہوئی رقم اور 15 موبائل فونز برآمد کر لیے،تفصیلات کے مطابق مبینہ ٹائون تھانے کی حدود ختم نبوت چوک کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ،ملزم سے اسلحہ، لوٹی ہوئی رقم اور موٹرسائیکل برآمد کرلی ،پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار ملزم کو روکنے کی کوشش کی توملزم نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم شکیل احمد زخمی ہوگیا ، اسٹیڈیم روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے میں 2ملزمان نجیب اللہ اور حبیب اللہ کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ،لوٹی ہوئی رقم اور 15 موبائل فونز برآمد کرلئے ۔ایس آئی یو پولیس کی پی آئی بی کالونی میں کارروائی کے دوران 75لاکھ روپے کی ڈکیتی میں ملوث2ملزمان کوگرفتار کر لیا ، ملزمان نے یکم جون کو واردات کی دونوں ملزمان نے بینک سے 75لاکھ نکلوانے والے افراد کو ڈکیتی مزاحمت پر زخمی بھی کیا،پولیس نے ملزمان سے 60 لاکھ روپے اور 2 ٹی ٹی پستول برآمد کرلئے ۔

تازہ ترین