• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ایچ او، اے ایس آئی سمیت 5 اہلکار معطل، گرفتار کر لیا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ملک مرتضی کا بدعنوان افسران واہلکاروں کے خلاف بڑا ایکشن جرائم میں ملوث ایس ایچ او، اے ایس آئی سمیت 5 اہلکاروں کو معطل کر کے گرفتار کر لیا گیا، معطل اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق 31 مئی کو نیوکراچی صنعتی ایریا میں ایک مقدمہ اقبال عرف حضور بخش عرف حضورا کے خلاف درج ہوا تھا، ملزم سے 10 کلو اعلٰی کوالٹی کی منشیات برآمد ہوئی تھی ، ملزم سے 35 کلو منشیات بر آمد ہوئی جبکہ مقد مے میں 10 کلو ظاہر کی گئی، پولیس کانسٹیبل سے لے کر ایس ایچ او تک نے بھاری رشوت وصول کی اور لاکھوں کی منشیات اور رشوت کی بھاری رقم پولیس نے آپس میں بانٹ لی ،رشوت وصولی ملزم کو کیس میں فائدہ پہچانے کی مد میں لی گئی تھی ، پولیس اہلکار ولید نے سرجانی پولیس اہلکار عامر سے 20 لاکھ وصول کیے، سرجانی پولیس کے بد عنوان اہلکار عامر نے ملزم کے بھائی سے رقم وصول کی ،رشوت کی رقم میں سے 7 لاکھ ایس ایچ او یونس خٹک نے وصول کیے، ایک لاکھ اے ایس آئی ریاض سیال، 3 لاکھ اہلکار ولید نے خود رکھے، ولید نے 4 لاکھ مخبر کو، 1 لاکھ 50 ہزار اہلکار عجب گل کو دیئے، ایس ایس کا کہنا ہے کہ سرجانی پولیس کے اہلکارعامر کے خلاف ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کا رروائی کرے گی۔

تازہ ترین