• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3 افراد کی لاشیں ملیں، دیگر واقعات میں خاتون اور بچے سمیت 9 جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چھت سے گرکر ،کرنٹ لگنے ، ٹریفک حادثات،سمندر میں ڈوبنے سے خاتون اور بچے سمیت 9 افراد جاں بحق ہو گئے،3 افراد کی لاشیں  ملیں، تفصیلات کے مطابق گھگھرپھاٹک کے قریب زیرتعمیرگودام کی چھت سے گرکر 22سالہ عطیب ، کورنگی سو کواٹرز سیکٹر 50C کے قریب گھر میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 18سالہ امیر حمزہ ،بلدیہ ٹائون گلشن مزدور لال مسجد کے قریب کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 25 سالہ بابرعلی جاں بحق ہوئے ،لنک روڈ سمندری بابا مزار کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 نامعلوم نوجوان جاں بحق ہوگئے ، کورنگی کراسنگ پیٹرول پمپ کے قریب گاڑی کی ٹکر سے بیوی 45 سالہ شکیلہ جاں بحق اور شوہر 48سالہ ایوب زخمی ہو گیا ، علاوہ ازیں ہاکس بے فرنچ بیچ میں ڈوب کر 23سالہ شعیب اور 49سالہ شفیق جاں بحق ہو گئے، مائی کلاچی روڈ کالاپا نی سمندرمیں ڈوب کر 12سالہ دانیال جاں بحق ہو گیا ، متوفی سلطا ن آباد کا رہائشی تھا، علاوہ ازیں  نیو کراچی بشیر چوک کے قریب سےنامعلوم شخص کی لاش ملی عمر35سال ہے،لیاری چاکیواڑہ سندھ میڈیکل کے قریب سے نامعلوم شخص کی لاش ملی ،عمر36سال ہے،ماڑی پور دعا ہوٹل کے قریب نا معلوم شخص کی لاش ملی عمر 40 سال ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید