• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یقین انسان کو اندھیرے میں بھی روشنی دکھاتا ہے، یمنیٰ زیدی

کراچی (آئی این پی) ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی آج کل شہرت کی بلندیوں کو چھو رہی ہیں، یمنیٰ زیدی مختلف دلچسپ پوسٹس اپنے سوشل میڈیا پر لگاتی رہتی ہیں، اُن کی جانب سے لکھا گیا صوفیانہ کلام بھی سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جاتا ہے۔یمنیٰ زیدی کی پوسٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ بہت گہری اور ادبی سوچ رکھنے والی اداکارہ ہیں۔اداکارہکا زندگی میں یقین کی اہمیت کے بارے میں کہنا ہے کہ یقین انسان کو اندھیرے میں بھی روشنی دکھاتا ہے۔اداکا رہ یمنی زیدی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ساتھی اداکارہ یاسرہ رضوی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے۔اس تصویر میں دونوں بہت خوش دکھائی دے رہی ہیں۔یمنی زیدی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ جب آپ کی آنکھوں کو ہر طرف اندھیرا نظر آتا ہے تو یقین دل سے روشنی دیکھ رہا ہوتاہے۔ علاوہ ازیںیمنیٰ زیدی نے حال ہی میں اپنی ایک اور موشن پکچر شیئر کی ہے جس میں وہ گلابی رنگ کی شرٹ میں نہایت خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔یمنیٰ زیدی کی اس تصویر میں اُن کے عقب میں پر لگے بھی دکھائی دے رہے ہیں، پروں کے ہلنے سے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے یمنیٰ زیدی اُڑ رہی ہیں۔واضح رہے کہ یمنی زیدی سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر ہی اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی نئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں، جوکہ ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کی جاتی ہیں۔

تازہ ترین