• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ایلمونیئم بیوریج کا 3.3 ارب روپے کے آئی پی او کا اعلان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ایلمونیئم بیوریج کینز لمیٹڈ (پی اے بی سی) نے بھی 3.3ارب روپے کے آئی پی او کا اعلان کر دیا ، ملک میں المونیئم کین بنانے والی واحد کمپنی پاکستان ایلمونیئم بیوریج کینز لمیٹڈ (پی اے بی سی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ابتدائی عوامی پیش کش (آئی پی او) کے ذریعے ادارہ جاتی اور انفرادی سرمایہ کاروں کو 26فیصد حصص فروخت کرکے 3.3ارب روپے اکٹھا کرے گی۔ بک بلڈنگ کا آغاز 22اوراختتام 23جون کو ہوگاجبکہ 29اور30جون کو حصص عام پبلک کیلئے پیش کئے جائیں گے۔ کمپنی کی جانب سے 93.8ملین یا 26فیصدحصص کو آئی پی او کے عمل کے ذریعے35روپے فی حصص کی قیمت پرسبسکرپشن کیلئے پیش کیا جائے گا۔

بزنس سے مزید