کراچی ( اسٹاف رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری( ایف پی سی سی آئی)کی’’ قائمہ کمیٹی برائے کسٹمز اینڈ ویلیو ایشن ‘‘کے کنوینر شبیر منشاء چھرا نے اندون سندھ اور بلوچستان کی تاجروں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ کسٹمز سے متعلق کیسز کو نمٹانے کے لیے سندھ بھر میں بالخصوص سکھرمیں ’’کسٹمز ایڈ جوڈیکیشن اسٹیشنز‘‘قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے جس کی بدولت اندورن سندھ اور بلوچستان کے تاجروں کو ان کی دہلیز پر بروقت انصاف مل سکے گا ۔